ملتان:پاکستان تحریک انصاف کےوائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے جہانگیر ترین کے ساتھ اختلافات کی خبروں کی تردید کرتےہوئے کہاکہ ہمارا ایک لیڈراور ایک جھنڈا ہے جس کے لیے کام کرنا ہےمیراجہانگیر ترین سے کوئی اختلاف نہیں۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ آج میٹرو منصوبہ نیب میں زیر بحث ہےاگر ن لیگ کی حکومت میٹرو کا پیسہ شہر پر لگاتی توآج شہر کانقشہ تبدیل ہوتا۔
الیکشن سے متعلق بات کرتےہوئےتحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہناتھاکہ پی ٹی آئی بوگس الیکشن کےحق میں نہیں ہےنگران حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ شفاف الیکشن کرائے۔
شاہ محمود قریشی کا مزید کہناتھاکہ مسلم لیگ نواز کے بیشتر لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے ہیں۔