کراچی: چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےکہا کہ شہبازشریف اورعمران خان کے ساتھ نظریاتی اختلافات ہیں،ن لیگ دھوکا دیتی ہے اورپی ٹی آئی یوٹرن لیتی ہے ان کےساتھ کام کرنے کے موڈ میں نہیں ہوں۔
انہوں نے کہاکہ اپنے منشوراورنظریہ پرالیکشن لڑرہےہیں یپلزپارٹی نے پہلے بھی آرٹیکل 62 اور 63 میں اصلاحات کی بات کی تھی۔
نجی ٹی وی کے مطابق بلاول بھٹو نے کہاکہ جوپیپلزپارٹی کے منشورکومکمل کرنے میں ساتھ دے گا اس کے ساتھ اتحاد ہوسکتا ہے۔
وزیراعظم بننے کے سوال پر انہوں نے کہاکہ وزیراعظم زرداری صاحب بنیں گے یامیں؟اس کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔