پیرس : ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کے بلیک لسٹ میں نہ ہونے کااعلامیہ جاری کردیا گیاہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایف اےٹی ایف کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پا کستان ہماری بلیک لسٹ میں نہیں ہے جبکہ پاکستا ن میں نظام کی 10خرابیوں کی نشاندہی کی گئی ہے ، پاکستان گرے لسٹ ممالک میں شامل ہے اور پاکستان نے ایکشن پلان کے مطابق ناکافی اقدامات کئے ۔ اعلامیے کے مطابق اب پاکستان ایکشن پلان پر عمل در آمد کرے گا اور اس حوالے سے پاکستانی وفد نے عمل در آمد کی یقین دہانی کروائی ہے ۔