سیالکوٹ:پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ وزارتیں اور اقتدار عوام کی بدولت ہے،ووٹ کو عزت ملے گی تو پاکستان کی عزت ہوگی۔
سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف نے این اے 73میں جلسے سےخطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ترقی اور نواز شریف کو الگ نہیں کیاجاسکتا ہے،پانچ سال میں ترقیاتی کاموں کا انقلاب آیا ہے۔