کراچی:رہنما ایم کیو ایم پاکستان خواجہ اظہارالحسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم حقیقی کےرہنمااورکارکنان تنظیم میں شامل ہورہےہیں،ایم کیوایم حقیقی کے50سےزائدذمےداران ایم کیو ایم کا حصہ بن رہے ہیں اوریہ ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت کی پہلی قسط ہے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت کرنےوالےتمام افراد پرکوئی مقدمہ نہیں۔
خواجہ اظہارالحسن نے مزید کہاکہ جو ساتھی پارٹی چھوڑ کر گئے ہیں ان ساتھیوں سےکہتاہوں اپنےگھرمیں واپس آجائیں۔
الیکشن میں حصہ لینے سے متعلق بات کرتےہوئے خواجہ اظہارالحسن نے کہاکہ آنکھوں پرپٹی باندھ کرایم کیو ایم الیکشن میں اتررہی ہے۔