بھارتی شخص نے ٹرمپ کو بھگوان بنادیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی دلچسپ حرکتوں اورعجیب فیصلوں کی وجہ سے نہ صرف عالمی میڈیا بلکہ دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بنے رہتےہیں وہ مختلف ممالک کے دوروں اور عالمی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران بھی امریکی صدر کی دلچسپ حرکتیں کرتےنظر آتےہیں جس کی وجہ وہ سوشل میڈیا کی بھی زینت بنی رہتےہیں۔

لیکن یہاں ٹرمپ نے ایسی کوئی دلچسپ حرکت نہیں کی بلکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مداح نے انکی پوجا کر کے لوگوں کو حیران ضرور کیا۔

بھارت میںٹرمپ کا ایسا مداح موجود ہے جو دن میں کئی مرتبہ ان کی تصویر سامنے رکھ کر پوجا کرتا ہے اور انہیں بھگوان کا درجہ دیتا ہے.

کرشنا ان کی تصویر کے سامنے پھلوں اور پھولوں کے چڑھاوے دیتا ہے اور کھلے عام ٹرمپ کو دیوتا قرار دیتا ہے۔

31سالہ بوسا کرشنا تلنگانا ریاست کے ایک گاؤں کونے میں رہتا ہے اور وہ گزشتہ 3برس سے امریکی صدر کی باقاعدہ پوجا کررہا ہے۔

بوسا کرشنا یہاں تک کہتا ہےکہ ٹرمپ کی پوجا سے اسے طاقت ملتی ہے اور وہ ٹرمپ کا مندر بھی تعمیر کرے گا تاہم اس کے اہلِ خانہ اور دوست اسے جنونی اور پاگل قرار دیتے ہیں۔