الیکشن سے دستبردار ہونے کا وقت ختم،انتخابی مہم 22 جولائی کو اختتام پذیرہوگی

 

اسلام آباد :الیکشن سے دستبردار ہونے کا وقت ختم ہو گیا ہے انتخابی مہم 22 جولائی کی رات 12 بجے اختتام پذیر ہو گی۔تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2018 سے دستبردار ہو نے کا وقت ختم ہو گیا ہے ۔ عام انتخابات کے لئے پولنگ 25 جولائی کو ہوگی جبکہ امیدواروں کوانتخابی مہم کے لیے 23 دن ملیں گے۔انتخابی مہم 22 جولائی کی رات 12 بجے ختم ہوگی۔