بیکو:آذربائیجان دنیا کا وہ ملک ہے جہاں1847 میں پہلی مرتبہ خام تیل نکالاگیا تھا، آزربائیجان میں تیل بہت وافر مقدار میں موجود ہے اور اسی تیل کی مدد سے یہاں کثیر تعداد میں ’بلیک گولڈ‘ تیار کیا جاتا ہے۔
ایک سو ستر سال سے زائدکا عرصہ گزر گیا لیکن آج بھی خام تیل آزربائیجان کا سب سےزیادہ قیمتی وسائل تصور کیا جاتا ہے۔یہاں تیل کا بہت ہی دلچسپ اور حیرت انگیز استعمال یہ ہے کہ وہاں کے لوگ ہوٹلوں میں نہانے کے لیے ’خام تیل‘ کا استعمال کرتے ہیں، اور نہ صرف وہاں کے لوگ بلکہ ہوٹلوں میں قیام کرنے والے سیاح بھی غسل کے لیےیہی تیل استعمال کرتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آذربائیجان میں خام تیل کو ’نفتالن‘ بھی کہا جاتا ہےجو بڑی تعداد میں آزربائیجان آنے والے سیاحوں کو متوجہ کرتا ہے،آزربائیجان میں نکلنے والا خام تیل بہت گاڑا ہوتا ہے تب ہی اسے جلانے کےکاموں کے بجائے تجارتی کاموں میں استعمال کیا جاتا ہے ۔
مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ وہ عرصہ دراز سے خام تیل کا استعمال نہانے کے لیے کر رہے ہیں ان کے خیال میںاس تیل سے نہانے کے بے شمار فوائد ہیں اور سب سے بڑھ کر یہ انسانی جسم کو صحت مند اور تندرسست رکھتا ہے۔
آزربائیجان میں اسی حوالے سے ایک ہوٹل تعمیر کیا گیا ہے جس کا نام اس تیل کے نام پر رکھا گیا، ’نفتالن‘ نامی یہ ہوٹل(ریزورٹ) 1926 میں اس وقت بنایاگیا جب انسان اپنے جسم کو تندرست اور صحت مند رکھنا بہت ضروری سمجھتے تھے۔
موسم بہار اور موسم خزاں میں آزربائیجان کے تمام ہوٹل وہاں بڑی تعداد میں آنے والے مہمانوں کی وجہ سے بک ہوتےہیں جبکہ سیاحوں کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ آزربائیجان کے مشہور ’خام تیل غسل‘ کا مزہ ضرور لیں۔