متحدہ لندن کے سابق کارکن کا قتل

کراچی: کراچی کے علاقے انچولی میں متحدہ لندن کے سابق کارکن کو قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق انچولی میں متحدہ قومی موومنٹ لندن گروپ کا سابق کارکن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔
مقتول شخص کی شناخت 38 سالہ فرقان ابوالحسن کے نام سے ہوئی ہے جو ایم کیو ایم لندن کا سابق رکن اور مختلف مقدمات میں ملوث تھا۔
پولیس کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا ہے۔ پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق واردات میں نائن ایم ایم پستول استعمال کی گئی۔