اسلام آباد: عام انتخابات کے لئے امیدواروں کی حتمی فہرستیں ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں آویزاں کردی گئیں ہیں اور انتخابی نشان بھی جاری کرنے کا عمل بھی شروع ہوگیا ہے۔
الیکشن شیڈول کے مطابق انتخابی عمل کے لئے پہلے مرحلے میں امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، دوسرے مرحلے میں امیدواروں کے فارم کی اسکروٹنی کا عمل مکمل ہوا۔ تیسرے مرحلے میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی۔ امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لینے اور پارٹی ٹکٹ جمع کرانے کا عمل گزشتہ روز مکمل کیا گیا تھا جس دوران کئی امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لئے۔ انتخابات کے لئے امیدواروں کی آج حتمی فہرستیں جاری کردی گئیں ہیں اور انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ بھی جاری ہے جبکہ 25 جولائی کو عام انتخابات کے لئے ملک میں بھر میں پولنگ ہوگی۔