پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان قومی اسمبلی کے حلقے این اے 53 اسلام آباد سےآج اپنی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے اور اسلام آباد کنونشن سینٹر میں سہ پہر تین بجے ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔
ورکرز کنونشن سینٹر میں اسلام آباد کے تینوں حلقوں سے قومی اسمبلی کے نامزد امیدوار، کارکن اور رہنما شریک ہوں گے۔
ورکرزکنونشن سے اسد عمر، راجہ خرم نواز اورعلی اعوان بھی خطاب کریں گے جبکہ اس سلسلے میں اسلام آباد بھر کے کارکنوں کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ ورکرز کنونشن میں شرکت کریں۔