15 ستمبر تک مون سون شہر سے رخصت ہو جاتا ہے،مطلع کبھی صاف اور کبھی جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات
15 ستمبر تک مون سون شہر سے رخصت ہو جاتا ہے،مطلع کبھی صاف اور کبھی جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

کراچی میں ہلکی بارش کے بعد گرمی میں مزید اضافہ ہوگیا

کراچی: شہر قائد میں جمعرات کو ہونے والی ہلکی بارش کے بعد گرمی میں مزید اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں جمعرات کے روز ہونے والی ہلکی بارش کے بعد سے گرمی میں مزید اضافہ ہوگیا اور شدید حبس کے باعث شہریوں کا رہنا محال ہوگیا۔
گزشتہ روز بھی کو شہر کا درجہ حرارت 8.37 ڈگری رہا اور شدید حبس کے باعث ہوا بھی بند رہی۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے (آج ) ہفتے تک مزید ہلکی بارش کی پیش گوئی برقرار ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو شہر کے مختلف علاقوں میں شروع ہونے والی بونداباندی اور ہلکی بارش کا تسلسل جمعہ کو بھی بلدیہ اور شیرشاہ سمیت چند علاقوں میں بونداباندی اور ہلکی بارش کی شکل میں جاری رہا جبکہ گزشتہ روز شہر کا مطلع مکمل آبر آلود رہا بارشوں کے موجودہ موسمی نظام کے تحت کم شدت کی بارشیں ہونے کی وجہ سے شہر کے درجہ حرارت میں گزشتہ روز کے مقابلے میں 5 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ رہا محکمہ موسمیا ت کی جانب سے آج تک بارشوں ہونے کی پیش گوئی برقرار ہے۔