سیالکوٹ: عام انتخابات کی آمد آمد ہے اور تمام سیاسی جماعتیں انتخابی مہم چلانے میں مصروف ہیں اور انتخابی مہم کے دوران سیاسی رہنمائوں کو ووٹرز کے گلے شکوئوں کا سامنا ہےایسا ہی مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر زاہد حامد کے ساتھ ہوا۔
زاہد حامد پسرور کچہری میں اپنے بیٹے کے ہمراہ انتخابی نشان الاٹ کرانے کے لئے پہنچے تو واپسی پر وہاں موجود شہریوں کے غصے کا شکار ہوگئے۔ ناراض شہریوں نے ان کی گاڑی پر ڈنڈے برسادیئے۔
تفصیلات کے مطابق زاہد حامد جب پسرور کچہری دورہ پر پہنچے تو شہریوں نے زاہد حامد کےخلاف نعرے بازی کی اور چور چور کےنعرے بھی لگائے، نعرے بازی پرسابق وزیر اپنی گاڑی میں بیٹھ گئے جس پر لوگوں نے گاڑی پر ڈنڈے اور مکے بھی مارے۔ زاہد حامد میڈیا اور شہریوں سے کوئی بھی بات کئےبغیر وہاں سے فوری روانہ ہوگئے۔