تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 35سیالکوٹ سے امیدوار میاں عابد جاوید کو انتخابی ٹکٹ جا ری کیا تھا تاہم یہ ٹکٹ بعد میں منسوخ کر دیا گیا ،ٹکٹ کی منسوخی کا علم ہونے پر امیدوار میاں عابد جاوید اس صدمے کو برداشت نہ کرسکے اور فوری طور پر انہیں دل کا دورہ پڑا۔
میاں عابد جاوید کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کو ہنگامی بنیاد پر طبی امداد فراہم کی گئی ،بر وقت طبی امداد ملنے پر میاں عابد جاوید کی طبیعت اب بہتر ہے۔
میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہو ئے ان کا کہنا ہے کہ حلقے میں ان کی مقبولیت97فیصدہے اس کے باوجود ان سے ٹکٹ واپس لے لیا گیا جس کا مجھے بہت دکھ ہوا تاہم انہوں نے اپنے حلقے سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کے امکان کو مسترد کر دیا۔