لاہور: مسلم لیگ (ن) کے سابق رہنما چوہدری عبدالغفور نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چوہدری عبدالغفور سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں باقاعدہ پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔
چوہدری عبدالغفور کے مطابق عمران خان نے ان سے گفتگو میں کہا کہ آپ بہادر آدمی ہیں اور ہمیں آپ کی ضرورت ہے۔
چوہدری عبد الغفور کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں جانے کا فیصلہ کرچکا ہوں اور عمران خان نے وعدہ کیا کہ گھر آکر پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں چوہدری عبد الغفور نے مسلم لیگ (ن) سے 28 سالہ رفاقت ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔