اسلام آباد: نادرا کے سابق ڈپٹی چیئرمین سید مظفر علی کے خلاف ووٹرز کی احساس معلومات چوری کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت کے تھانہ سیکرٹریٹ میں نادرا کے چیف آف اسٹاف طاہر مقصود کی مدعیت میں ووٹرز کا ڈیٹا چوری ہونے کا مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق ڈپٹی چیئرمین نادرا مظفرعلی شاہ کو جنسی ہراسگی کے الزام میں عہدے سے برطرف کیا گیا تھا لیکن وہ حساس ڈیٹا نادرا سے چرا کر ساتھ لے گیا۔ مظفرعلی شاہ نے ڈیٹا چرانے کے ساتھ دفتر کا ضروری سامان بھی ساتھ لے گئے جو اس نے اب تک واپس نہیں کیا۔ خدشہ ہے کہ حساس معلومات اور ڈیٹا کو غلط استعمال کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف نے نادرا حکام پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے ووٹرز کا ڈیٹا چوری کرکے (ن) لیگ کو دیا ہے۔