نیب کا احد چیمہ کے گرد گھیرا تنگ، نئے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ

قومی احتساب بیورو ( نیب ) نےسابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے گرد گھیرا مزیدتنگ کر دیا۔نیب لاہورنے راوی پراجیکٹ پر بھی تحقیقات شروع کر دیں، جبکہ احد چیمہ کے نئے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نیب حکام کےمطابق منصوبے کے سروے کے لیے بلیک لسٹ کمپنی کی خدمات لی گئی ہیں۔
نیب نے تحقیقات کے لیے احد چیمہ کے نئے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
احد چیمہ کو دوبارہ گرفتار کرنے کی منظوری نیب بورڈ کے اجلاس میں دی گئی ہے۔
اس سے قبل نیب لاہور نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں ایل ڈی اے کے سابق ڈی جی احد چیمہ سمیت 6 افراد کے خلاف کرپشن ریفرنس دائرکیا تھا۔
احد چیمہ اور دیگر پر الزام ہے کہ انہوں نے غیر قانونی طریقے سے نا صرف جائیداد یں بنائیں بلکہ پیراگون سٹی کے غیر قانونی ٹھیکوں کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔
نیب کی جانب سے ریفرنس میں احد چیمہ کے خلاف ایک ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا۔