جنوبی وزیرستان ۔ بارودی سرنگوں کے دو دھماکوں میں2افراد زخمی

جنوبی وزیرستان میں 2بارودی سرنگوں کے دھماکے شوال کے علاقے پش زیارت اور تحصیل تیارزہ کے علاقے منتوئی میں ہوئے۔جس میں کم سن بچی سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا پہلا دھماکا شوال کے علاقے پش زیارت میں ہواجس میں سفیراللہ نامی شخص زخمی ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق دوسرا دھماکا تحصیل تیارزہ کے علاقے منتوئی میں ہواجس میں کلثوم نامی کم سن بچی شدید زخمی ہوگئی۔ زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔