ہنزہ، آسٹرین کوہ پیمابرفی تودے کی زد میں آکر ہلاک

گلگت بلتستان: ہنزہ کے بلند پہاڑ پر آسٹرین کوہ پیما برفانی تودے کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا جبکہ 2 برطانوی 5900 میٹر کی بلنڈی پر پھنس گئے۔
اطلاعات کے مطابق ہنرہ میں 7338 میٹر بلند التر پیک کو سرکرنے کے لئے 3 غیرملکی کوہ پیماؤں کی ٹیم میں سے آسٹریا سے تعلق رکھنے والا کوہ پیما چرسٹن ہبربرفانی تودے کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے جبکہ ٹیم کے 2 برٹش ممبر 5900میٹر کی بلندی پر پھنس گئے ہیں۔ جنہوں نے ہنزہ میں موجود اپنے گائیڈ عبدالغفور سے رابطہ کیا اور ریسکیو کے لئےہیلی کوپٹر کی مدد مانگی ۔
اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ شہریارکے مطابق پھنسے ہوئے برطانوی کو ریسکیو کرنے کے لئے پاک فوج کی ایویشن سے رابطہ کیا گیا ہے مگر موسم کی خرابی کے باعث ریسکیو کا کام شروع نہیں ہوسکا ہے۔