لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے عام انتخابات کے پیش نظر صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی۔
صوبائی محکمہ داخلہ کے جاری بیان میں کہا گیا کہ دفعہ 144 کے تحت پولنگ اسٹیشن اور عوامی اجتماعات میں پٹاخے اور اسلحہ چلانے پر پابندی ہوگی جبکہ دفعہ 144 کا اطلاق گزشتہ روز سے ہوگیا ہے جو 28 جولائی تک رہے گا۔
صوبائی محکمہ داخلہ کے بیان کے مطابق اسلحے کی نمائش، فائرنگ اور آتش بازی پر پابندی ہوگی جبکہ پولنگ اسٹیشن کے باہر جشن منانے کی بھی پابندی ہوگی۔
محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ دفعہ 144 انتخابات کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لئے لگائی گئی ہے۔
اسی طرح دفعہ 144 کے تحت وال چاکنگ، لاؤڈ اسپیکر کے غلط استعمال اور شہروں میں 100 میٹر سے دور تک جشن منانے پر پابندی ہوگی۔