فاروق ستارالیکشن لڑیں گے،رابطہ کمیٹی نےانتخابات نہ لڑنےکی درخواست مسترد کردی

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کی عام انتخابات سے دستبردار ہونے کی درخواست مسترد کردی ہے۔

ایم کیوایم کے رہنماؤں عامرخان اورفاروق ستار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ فاروق ستار کی جانب سے الیکشن سے دستبردار ہونے کی درخواست کی گئی تھی جسے رابطہ کمیٹی نے بصد احترام مسترد کردیا ہے۔

فیصل سبزواری نے کہا کہ فاروق ستار نے بھی رابطہ کمیٹی کا فیصلہ قبول کرلیا ہے اوروہ عام انتخابات میں حصہ لیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روزایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے اپنے حلقے کھارادرکا دورہ کیا تو نمازجمعہ کی ادائیگی کے بعد انہیں کچھ لوگوں نے گھیرلیا تھا اور شکایتوں کے انبارلگا دیئے تھے۔

اس موقع پرمصطفیٰ کمال کے خلاف کمزورامیدوار کھڑا کرنے سے متعلق سوال پرعامر خان کا کہنا تھا کہ جتنا بڑا مصطفیٰ کمال کا قد ہے اتنا ہی بڑا امیدوار کھڑا کیا ہے۔