لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پاکستان واپسی کا فیصلہ والدہ کی صحت سے مشروط ہے لیکن جلد واپس جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو نشانہ بنایا جا رہا ہے مگرعوام سے دورنہیں کیا جا سکتا، نوازشریف کا بیانیہ گھرگھر پہنچ چکا ہے، عوام جانتے ہیں کسے ووٹ ڈالنا ہے، پاکستانی قوم جمہوریت کیلئے اچھا فیصلہ کرے گی۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ نواز شریف کا خوف ہے کہ جس نے پہلے کچھ نہیں کیا آج وہ بھی کام کرنے پرمجبور ہے لہٰذا جس پر نوازشریف کا ہاتھ ہوگا وہ جیتے گا اورہمارا ووٹر شیر پر ہی مہر لگائے گا۔
واضح رہے کہ نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کینسر کے علاج کی غرض سے چند ماہ سے لندن میں زیر علاج ہیں جن کی عیادت کے لئے نوازشریف اورمریم نواز بھی لندن میں موجود ہیں۔