اسلام آباد:پی ٹی آئی کےسینئر رہنما اسد عمر نے کہا کہ عمران خان سیاست جائیدادبنانے کیلئے نہیں کررہے بلکہ وہ 22کروڑعوام کیلئے جدوجہدکررہے ہیں۔
عمران خان وزیراعظم بننے کے بعد پانی کا منصوبہ شروع کریں گے اور 10کروڑ گیلن پانی کے منصوبے کا اعلان کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتےہوئے اسد عمر کا کہناتھاکہ آج تحریک انصاف مقبول جماعت بن چکی ہےاورعمران خان امیدکانام ہے،انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف 22سال پہلے6لوگوں سے شروع ہوئی، تحریک انصاف سیاسی پارٹی اورتحریک کانام ہے۔
اسد عمر نے مزید کہاکہ ملک میں بہترین تعلیم کانظام لائیں گے، خیبرپختونخواکے تھا نوں میں شہریوں کوعزت ملتی ہے۔