34سال نواز شریف کاساتھ دیالیکن انہوں نے بےوفائی کی،نثار

چکری:سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نےچکری میں جلسے سے خطاب کرتےہوئے کہاکہ 34 سال سے نواز شریف کا ساتھ دیامیں نے بےوفائی نہیں ہر انکا ساتھ دیاپر نواز شریف نے میرے ساتھ بے وفائی کی۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے میرے ساتھ تو بے وفائی کی لیکن یہاں کےلوگ میرے ساتھ بے وفائی نہیں کریں گے۔
چوہدری نثار علی خان نے کارکنوں کو مخاتب کرتے ہوئے کہاکہ 1985 میں اس علاقے میں کوئی سڑک،اسپتال اوربجلی نہیں تھی میں نے34 سال کی سیاسی زندگی میں علاقےکےلوگوں کوترقی دی۔