اسلام آباد کے کنونشن سینٹر سے پاکستان تحریک انصاف نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے ۔ کنوینشن شروع ہونے سے قبل ہی تحریک انصاف کے ورکرز کی ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی۔ کنونشن میں بے نظمی اورہنگامہ آرائی کی خبریں دینے پر میڈیا نمائندوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔
تحریک انصاف کے کارکنوں نے صحافیوں سے نا روا سلوک کیا ،انہیں مارا پیٹا گیا اوردھکے بھی دیئے گئے۔
پی ٹی آئی کارکنوں نے ایک ٹی وی چینل کے رپورٹر اورایونٹ کی کوریج کرنے والی ٹیم پرتشدد بھی کیا۔
بعد ازاں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے صحافیوں سےمعذرت کی اورہنگامہ آرائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انھوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث کارکنان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جائے گی۔
میڈیا نمائندوں پر تشدد کے بعد صحافیوں نے پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن کا بائیکاٹ کیا۔