پشاور: ٹکٹ نہ ملنے کے معاملے پر پی ٹی آئی کارکنان کے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، تحریک انصاف کی خواتین پارٹی رہنما علی امین گنڈا پور کے لیے پراندے اور چوڑیا ں لے آئیںاس کے علاوہ خواتین کارکنان نےعلی امین پر خواتین کی مخصوص نشستوں پر کاروبار کرنے کا الزام لگایا۔
پی ٹی آئی خواتین نے پارٹی چیئرمین عمران خان سے ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے معاملات کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ نوشہرہ میں بااثر شخصیت کے ڈرائیور کی بیوی کو ٹکٹ دیا گیا جس کا پارٹی سے دور دور تک کوئی تعلق ہی نہیں ہے۔