مٹیاری ،پسند کی شادی کے تنازع پر دوگروپوں میں فائرنگ،3افراد ہلاک

مٹیاری کے نواحی گاؤں میں پسند کی شادی کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ ، جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مٹیاری کے نواحی گاؤں بچل ڈیتھو میں پسند کی شادی کرنے کے معاملے پر پیش آیاجبکہ فائرنگ کے نتیجے میں4افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے حیدرآباد منتقل کر دیا گیا ہے۔