لندن:سابق وزیر اعظم نواز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تمام توپوں کا رخ مسلم لیگ ن کی طرف ہے،ہمارے انتخابی امیدوار کو بلا کر ڈرایا دھمکایا گیا، ملتان میں ہمارے امیدوار رانا اقبال سراج کو تھپڑ مارے گئے،رانا اقبال سراج کو خطرناک نتائج کی دھمکیاں دی گئیں،ہمارے نمایندوں کی تذلیل کی جارہی ہے،اگردھاندلی ہوئی توطوفان اٹھے گا،جس کوسنبھالنا مشکل ہوگا،انہوں نے کہاکہ ایسے اقدامات ملک کیلیے نقصان دہ ہوں گے۔سابق وزیراعظم نے امیدواروں کو دھمکیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ نگراں وزیراعظم اورچیف الیکشن کمشنرامیدواروں کو دھمکیوں کا نوٹس لیں،