پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیارولی نے کہاکہ ہماری جماعت شفاف انتخابات کے حق میں ہے لیکن نگراں حکومت آزاد اور شفاف الیکشن نہیں کرانا چاہتی ہے کیوں کہ ابھی بھی انتخابی حلقوں میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیںاگر الیکشن متنازعہ ہوئےتو نتائج بھیانک ہونگے۔
اسفندیار ولی کا کہناتھاکہ پی ٹی آئی 5سالہ دور حکومت میں ایک کالج نہ بناسکی ، اے این پی نےاپنے سابقہ دورحکومت میں تعلیم اورمواصلات پرزور دیاتھااور آئندہ حکومت میں ہر ضلع میں یونیورسٹی بنائیں گے۔
سینیٹ انتخابات سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہناتھاکہ سینیٹ انتخابات میں ہمارا ایک ایم پی اے بھی نہیں بکا، ہم نے نظریاتی امیدوار وں کو ٹکٹ دیےجبکہ بنی گالہ میں ٹکٹوں کے معاملے پر ہنگامے ہوئے ۔