شیخوپورہ: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاکہ مسائل کے حل کا واحد راستہ انقلاب ہے، وقت آگیا ہے کہ قوم اپنے لئے شیردل اوردیانت دارقیادت کا انتخاب کرے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے شیخوپورہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ ملک پر 70 برس سے لینڈ مافیا اور کرپٹ حکم ران مسلط ہیں، آج پھر وہی پرانے گھوڑے چاروں طرف نظرآرہے ہیںلیکن اب ان پرانے گھوڑوں کی سیاست نہیں چلے گی۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کے دل اورذہنوں میں مغل بادشاہوں والی سوچ ہے، جسے تبدیل ہونا ہوگا۔