ٹیکسلا: سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نےپاکستان تحریک انصاف پر تنقید کرتےہوئے کہاکہ عمران خان یاد رکھیں کہ مشکل وقت میں سب سے پہلے پنڈنو شہری والا بھاگے گا، آج جعلی ڈگریوں والے ایم این اے بنے پھرتے ہیں۔
چوہدری نثار نے مزید کہاکہ تحریک انصاف تمام سیاسی جماعتوں کے کوڑے کرکٹ سے انقلاب لانے چلی ہے، یہ انقلاب نہیں بلکہ بگاڑ لائیں گے۔
مسلم لیگ ن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سابق وزیرداخلہ نے کہاکہ میں ہمیشہ سر اٹھا کر کھڑا ہوا، کسی کے پیچھے ہاتھ باندھ کر کھڑا نہیں ہوں گا، نواز شریف کی خاطر 34 سال طوفانوں سے مقابلہ کیا۔
انہوںنے کہاکہ پارٹی کے ساتھ نہیں نوازشریف کے ساتھ اختلاف ہے، میں نے کہا اداروں سےمحاز آرائی نہ کریں۔
چوہدری نثار مزید کہاکہ ووٹ کے ساتھ ووٹر کو بھی عزت دو، مشرف کی گود میں بیٹھنے والے نے میرے حلقے کو تقسیم کردیا۔