امریکی کامیڈین نےٹرمپ کوماموں بنادیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی دلچسپ حرکتوں اورعجیب فیصلوں کی وجہ سے نہ صرف عالمی میڈیا بلکہ دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بنے رہتےہیں وہ مختلف ممالک کے دوروں اور عالمی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران بھی امریکی صدر کی دلچسپ حرکتیں کرتےنظر آتےہیں جس کی وجہ وہ سوشل میڈیا کی بھی زینت بنی رہتےہیں۔


لیکن اس بار ٹرمپ خود مامو بن گئے،امریکی کامیڈین نےٹرمپ کو فون پر لیا اور جاندار فنکاری کا مظاہرہ کرتے ہوئےسینیٹر بوب میننڈیز بن کر صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے باتیں گیں اس دوران امریکی کامیڈین نے صدر سے ہوئی گفتگو کی ریکارڈنگ بھی کی۔


صدر ٹرمپ نےجعلی سینیٹرکو پہچانا نہیں بلکہ ان سےسپریم کورٹ کے نئے جج کی تعیناتی سے متعلق مشورہ مانگا اور انہیں کرپشن کیس سے باعزت بری ہونے پر مبارکبادبھی دی۔