پیرس : دور جدید میں روبوٹس کا استعمال کئی شعبوں میں بیحد عام ہوگیا ہے۔روبوٹس نے جہاں انسانوں کے بہت سے کام اپنے سر لے لئے ہیں وہیں پیرس میں روبوٹ نے شیف کی ذمہ داریاں سنبھال لیں ہیں۔
پیرس کے ایک ریسٹورنٹ میں ایکم نامی کمپنی کا تیار کردہ روبوٹ شیف متعارف کیا گیا ہے جو چند منٹوں میں گرما گرم مزیدار پیزاتیار کرلیتا ہے۔
تین بازو والا روبوٹ پیزا کی ڈوھ سے لیکر ساس لگانے اور فلنگ کرنے سمیت بیک کرنے اور باکس میں پیک کرنے کے تامام مراحل انجام دیتا ہے اور یوں صرف ایک گھنٹے میں 120پیزا تیار کرلیتا ہے جبکہ اس روبوٹ کے آنے والے دنں میں مختلف ممالک کے ریسٹورنٹ میں بھ متعارف کروایا جائیگا۔