اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں 31 دن کی توسیع کے آرڈیننس پر دستخط کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی کابینہ کی جانب سے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں 31 جولائی تک توسیع سے متعلق صدر مملکت کو سمری ارسال کی گئی تھی جس پر صدر ممنون حسین نے دستخط کردیئے جس کے بعد ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں 31 جولائی تک توسیع کردی گئی ہے۔
ایف بی آر کے مطابق اب تک 51 ہزار افراد نے ایمنسٹی اسکیم سے استفادہ کیا اور ایف بی آر 65 ارب روپے وصول کرچکا ہے۔