ہنزہ: پاک آرمی نے اُلتر پیک میں پھنسے 2 برطانوی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرلیا جبکہ ایک آسٹرین کوہ پیما کی لاش بذریعہ ہیلی کاپٹر گلگت روانہ کردی گئی۔
اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر ہنزہ کے مطابق گزشتہ روز برفانی تودے کی زد میں آکر آسٹریا سے تعلق رکھنے والا کوہ پیما اُلتر پیک پر 5900 میٹر کی بلندی پر پھنس گئے تھے اور انہوں نے امداد مانگی تھی۔ پاک فوج کی ٹیم نے 2 برطانوی کوہ پیماؤں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کرتے ہوئے انہیں گلگت منتقل کردیا جبکہ برفانی تودے کی زد میں آکر ہلاک ہونے والے آسٹرین کوہ پیما کی لاش بھی گلگت روانہ کردی گئی ہے۔