بہاولپور: بہاولپور میں ایک واقعہ پیش آیا جہاں شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی کے ہاتھ پاؤں سمیت اس کے ساتھی کے بھی دونوں ہاتھ کاٹ دیئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ مسافر خانہ کی حدود میں کوٹ دادو گھلو کے رہائشی یونس امین نے غیرت کے نام پر کلہڑی سے وار کرکے بیوی تسلیم بی بی کے دونوں ہاتھ اور ایک پاؤں جبکہ اس کے ساتھی قاسم کے ہاتھ کاٹ دیئے۔
اطلاعات کے مطابق یونس امین بیوی اور اس کے ساتھی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔ دونوں متاثرہ افراد کو بہاول وکٹوریہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔