لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ پارٹی الیکشن جیت گئی تو میں خود وزیراعظم کا امیدوار ہوں گا جبکہ نواز شریف فی الحال بھابی کلثوم نواز کے ساتھ ہی ہوں گے۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کرانے میں ناکام رہا تو ملک کی بدقسمتی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ سیاسی جماعتوں سے ہے اور ہمارا بیانیہ 5 سالہ کارکردگی ہے۔ اگر پارٹی الیکشن جیت گئی تو میں خود وزیراعظم کا امیدوار ہوں گا جبکہ نواز شریف فی الحال بھابی کلثوم نواز کے ساتھ ہی ہوں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ نیب کی گزشتہ سالوں کی کارکردگی سب کے سامنے ہے، دس دس سال کسی کرپٹ پر ہاتھ نہیں ڈالا گیا اور اب ہمارے لوگوں کی پکڑ دھکڑ شروع ہوگئی۔