ملتان: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 155 کے لئے جاری کردہ امیدواروں کی حتمی فہرست میں تحریک انصاف کے کسی بھی امیدوار کا نام موجود نہیں۔
تحریک انصاف کے امیدوار ملک عامر ڈوگر نے این اے 155 ملتان سے کاغذات نامزدگی اور پارٹی ٹکٹ جمع کرایا تھا تاہم امیداروں کی حتمی فہرست جاری ہوئی تو اس میں ان کا نام موجود نہیں اور نہ ہی پی ٹی آئی کے کسی اور امیدوار کا نام موجود ہے۔
اس ضمن میں الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حلقہ این اے 155 کی حتمی فہرست ریٹرننگ افسر نے تیار کی ہے۔ مذکورہ حلقے سے پی ٹی آئی امیدوار عامر ڈوگر کا کہنا ہے کہ حتمی فہرست میں غلطی سے ان کا نام نہیں لکھا گیا، غلطی کی نشاہدہی کرادی گئی ہے اور الیکشن کمیشن کچھ دیر میں نئی فہرست جاری کردے گا۔