اسلام آباد: نگراں وزیرداخلہ اعظم خان نے کہا ہے کہ کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کی تقسیم کی وجہ سے وہاں مسائل ہو سکتے ہیں۔
نگراں وزیر داخلہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے کچھ اضلاع حساس ہیں تاہم ضابطہ اخلاق پر نیکٹا کے ذریعے سیاسی جماعتوں کے سربراہان کے ساتھ اجلاس ہوگا۔
انہوںنے بتایا کہ ملک بھر کے انتخابی عمل کو اسلام آباد میں کنٹرول روم سے مانیٹر کیا جائے گا جبکہ کراچی میں ایم کیو ایم کی تقسیم کی وجہ سے مسائل ہوسکتے ہیں۔