فیصل آباد: تھانہ ساندل بار کے علاقے میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہوگیا جس میں فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 106 میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے درمیان انتخابی بینرز لگانے کے معاملے پر جھگڑا ہوگیا۔
جھگڑے میں دونوں پارٹیوں کے کارکنوں میں تلخ کلامی اور فائرنگ ہوگئی جس کے نتیجے میں 5افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی کارکنوں کو طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں 3 ن لیگی اور 2 پی ٹی آئی کے کارکن شامل ہیں۔