پاکستان نے بھارت کو 471 بھارتی قیدیوں کی فہرست فراہم کردی

پاکستان نے بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کے حکام کے حوالے کر دی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارت کو 471 بھارتی قیدیوں کی فہرست فراہم کردی ہے۔ یہ فہرست بھارتی ہائی کمیشن کو فراہم کی گئی۔ قیدیوں میں 53 شہری اور 418 بھارتی ماہی گیر شامل ہیں۔
ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق بھارتی حکومت بھی بھارت کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی فہرست ہمارے حوالے کرے گی۔