مسلم لیگ نے کے صدر شہباز شریف نے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کی جانب سے حصہ نہ لینے کی خبر کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں شہبازشریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے انتخابات میں حصہ نہ لینے کی خبر مضحکہ خیز ہے جس کو مسترد کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہم اپنا کیس عوام کی عدالت میں لیکر جائیںگے۔ عوام 25مئی کو ووٹ ڈال کر اپنا فیصلہ دیں گے ۔