بھارت میں ایک شادی کی تقریب کے دوران عجیب واقع پیش آیا ہے دلہن نے اس وقت شادی سے انکار کردیا جب شادی کی تقریب کے دوران بجلی کڑکنے سے دلہا حواس باختہ ہوگیا اور اس کے چہرے کا رنگ زرد پڑ گیا۔ دلہے کے اس غیر معمولی رویے اور خوف کو دیکھ کر دلہن حیرت زدہ ہوگئی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق دلہے کے اس طرح سے صرف بجلی کڑکنے سے ڈرجانے پردلہن حیرت زدہ ہوگئی۔
دلہن کے پوچھنے پر دلہے نے بتایا کہ وہ بجلی کڑکنے سے شدید خوف میں مبتلا ہوگیا تھا جس کی وجہ سے وہ عجیب و غریب برتاؤ کررہا تھا، دلہے کو اس قدر خوف کھاتا دیکھ کر دلہن نے اس سے ناطہ جوڑنے سے انکار کردیا اور تقریب سے اٹھ کر چلی گئی۔
دوسری جانب دولہے کے رشتہ داروں نے دلہن کے انکار پر احتجاج کیا ، ان کا کہنا تھا کہ شادی کی رسومات ادا ہو چکی ہیں مگر دلہن والوں نے بھی ان کا منہ توڑ جواب دیا۔
دیکھتے ہی دیکھتے شادی کا منڈک جنگی منظر پیش کرنے لگا تاہم پولیس نے دلہن کے تین رشتہ داروں کو گرفتار کر کے جھگڑا ختم کروایا۔
دلہن نے جاتے ہوئے بھرے مجمع میں اعلان کیا کہ وہ ڈرپوک لڑکے سے ہرگز شادی نہیں کرسکتی۔