کوئٹہ: پارٹی ڈسپلن كی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیتے ہوئےپی ٹی آئی نےكوئٹہ سٹی كے صدر اور جنرل سیكریٹری كو عہدے سے فارغ کردیا۔
ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق نور الدین کاکڑ اور سلطان قریشی کو عہدوں سےپارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر فارغ کیا گیاہے جب کہ دونوں رہنمائوں کو 7 دن كے اندر صوبائی ڈسپلنری كمیٹی كے سامنے پیش ہو كر جواب جمع كرانے كی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق جواب جمع نہ کرانے کی صورت میں پارٹی كی بنیادی ركنیت ختم كردی جائے گی۔
پی ٹی آئی بلوچستان كے ترجمان كے مطابق تحریک انصاف كوئٹہ سٹی كے صدر نور الدین كاكڑ نے پارٹی ٹكٹ نہ ملنے پر حلقہ پی بی 27 سے آزاد حیثیت میں كاغذات نامزدگی جمع كرائے تھے جب كہ جنرل سیكریٹری سلطان قریش نے نور الدین كاكڑ كی حمایت كر ركھی تھی۔