نیو یا رک:اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی کا کہنا ہے کہ ان کا ملک پاکستان پر دہشت گردوں کا پناہ نہ دینے پر ’شدید دباؤ‘ ڈال رہا ہے تا ہم پاکستان امریکا سے تعاون کر رہا ہے لیکن واشنگٹن دہشت گردوں پناہ دینے والے کسی ملک کو قبول نہیں کرسکتا۔نکی ہیلی نے بھارتی تھنک ٹینک آبزرور ریسرچ فاؤنڈیشن کے اراکین کو بتایا کہ ’ہم پاکستان پر ماضی سے بھی زیادہ دباؤ ڈال رہے ہیں اور ہمیں ان سے تبدیلیوں کی امید ہے ، ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی افغان پالیسی میں کامیابی کے لیے پاکستان کا تعاون کلیدی کردار ادا کرے گا، ملک پر واشنگٹن اور افغان حکومت کی جانب سے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔خیال رہے کہ افغان حکومت نے افغانستان میں حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو پاکستان میں پناہ دینے کا الزام لگایا تھا جس کی اسلام آباد کی جانب سے تردید کی گئی تھی۔قبل ازیں نکی ہیلی نے نئی دہلی میں ایک ہندو مندر، سکھ کے گردوارے، مسجد اور ایک چرچ کا دورہ کیا تھا۔