کوئٹہ : پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہاکہ بھٹو کا ساتھ دینے پر لوگ طعنے دیتے تھے جبکہ بھٹوکو برا بھلا کہنے والے آج پیپلز پارٹی میں ہیں۔
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کوئٹہ میں انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بندوق کی بات کبھی نہیں کی بلکہ ہمیشہ جمہوریت اور آئین کی بات کی ہے۔