بلوچستان ہائیکورٹ، علی مدد جتک کو انتخابات لڑنے کیلئے نااہل قرار دیدیا گیا

کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر علی مدد جتک کو عام انتخابات کے لئے نااہل قرار دے دیا۔
جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس نذیر لانگو پر مشتمل بلوچستان ہائی کورٹ کے بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے ریٹرنگ افسر اور اپیلٹ ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھا۔
اپیلٹ ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کا علی مدد جتک کےکاغذا ت نامزدگی مسترد کئے جانے سے متعلق فیصلہ بحال رکھا تھا، جس پر علی مدد جتک نے اپیلٹ ٹریبونل کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔