مختلف ممالک کے پاس تیل ذخیرہ کرنے کی جگہ بھی ختم ہوتی جارہی ہے۔فائل فوٹو
مختلف ممالک کے پاس تیل ذخیرہ کرنے کی جگہ بھی ختم ہوتی جارہی ہے۔فائل فوٹو

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور: نگراں حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل ایکٹوازم پینل نے درخواست دائر کی جس میں کہا گیا ہے کہ نگراں حکومت سابق حکومت کے نقش قدم پر چل کر عوام پر پیٹرول بم گرا رہی ہے۔
درخواست کے مطابق نگراں وفاقی حکومت کو عوامی مشکلات میں اضافے کا کوئی استحقاق نہیں، پیٹرولیم مصنوعات پر اضافی ٹیکسوں سے متعلق سپریم کورٹ نے پہلے ہی از خود نوٹس لے رکھا ہے، عدالتی فیصلہ آنے تک قیمتوں میں بلاجواز اضافہ عوامی حقوق کو ختم کرنے کے مترادف ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں حالیہ اضافہ کالعدم قرار دے۔