راولپنڈی : اقوام متحدہ کے انڈرسیکریٹری جنرل برائے امن مشن جین پریرے نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اورآرمی چیف قمرجاوید باجوہ سے ملاقات بھی کی ۔ ملاقات میں جین پریرے نے امن مشن آپریشن میں پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اقوام متحدہ کے انڈرسیکریٹری جنرل برائے امن مشن سے ملاقات میں آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان امن مشن میں کردار اداکرتا رہے گا اورپاکستان امن مشن کے لئے سب سے زیادہ فوجی فراہم کرنے والاملک ہے۔
آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے جھنڈے تلے عالمی امن کیلئے کرداراداکرتا رہے گا۔