نیب لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو صاف پانی کیس اور پاورکمپنی اسکینڈل میں بھی میں 5 جولائی کو طلب کیا ہے جبکہ اسی اسکینڈل میں راولپنڈی کے حلقہ این اے 59 سے چوہدری نثار کے مدمقابل مسلم لیگ (ن) کے امیدوار قمر الاسلام کو بھی نیب نے گرفتار کر رکھا ہے۔
ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم شہبازشریف کی طلبی کا نوٹس لے کر لاہور میں ان کی رہائش گاہ پہنچی جہاں باہر ہی نوٹس وصول کرایا گیا۔
نب نے نیب لاہور نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم میں وزیراعظم کے سابق پرنسپل سیکریٹری اور موجودہ ڈی جی سول سروسز اکیڈمی فواد حسن فواد کو کل منگل کو طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ فواد حسن فواد اسی کیس میں تین مرتبہ پیش ہوچکے ہیں، کل نیب کی تین رکنی ٹیم ان سے پوچھ گچھ کرے گی۔